15 اگست، 2024، 2:08 PM

صہیونی حکومت کی شرارتوں کا ہر حال میں جواب دیں گے، ایران

صہیونی حکومت کی شرارتوں کا ہر حال میں جواب دیں گے، ایران

ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کو ہر حال میں جواب دے گا تاہم اس کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر صورت میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ہم اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے صہیونی حکومت کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم نے واقعے کے فوراً بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپنے معزز مہمان کامے خون کا بدلہ لینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

News ID 1925988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha